اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے عدم اعتماد لانے کااعلان چالبازی ہے پی ٹی آئی اب بھی عوام کو بے وقوف بنانے سے باز نہیں آ رہی میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قوم یہ سوال پوچھ رہی ہے کہ چیف الیکشن کمیشنر لگایا کس نے تھا دنیا جانتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر عمران خان نے لگایا تھا اس وقت افہام وتفہیم کے لیے اسوقت کی اپوزیشن نے اس کی حمایت کی تھی قراردادوں سے کچھ نہیں ہوگا،اگر آئین کسی کو پسند نہیں ہے تو کیا قرارداد سے معاملہ حل ہو سکتا ہے عارف نقوی کا معاملہ نیا نہیں لیکن یہ برطانیہ سے ہوکر اب امریکہ پہنچا ہے ابھی عارف نقوی کا معاملہ چل رہا ہے جو بھی فیصلہ آتا ہے اس پر قوم کو یقین کرنا چاہیے حکومت اپنی مدت پوری کرے گی عمران خان نے کہا تھا کہ مقررہ مدت سے ایک گھنٹہ پہلے بھی الیکشن نہیں ہو سکتے ہم اسی حکم کی تعمیل کریں گے۔
خورشید شاہ