لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات مقبول ولی اور مسلم لیگ بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات ایس آر ناصر نے اپنے الگ الگ بیانات میں سابق صدر مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین اور سابق سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی بلتستان کے صدر کی اپنی حمایت کے بارے میں کہا حقیقت یہ ہے کہ گلگت بلتستان مسلم لیگ کی پوری پارٹی کا ایک فرد بھی چودھری صاحب کے ساتھ نہیں جبکہ ایس آر ناصر نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ کا کوئی صدر ہی نہیں طارق بشیر چیمہ نے پریس کانفرنس میں صدر مسلم لیگ بلوچستان کا اپنے ساتھ بیٹھنے کا ذکر کیا، جس کا کوئی نام ونشان تک نہیں، یہ امر نہایت قابل افسوس ہے۔ مقبول ولی نے کہا کہ صدر مسلم لیگ گلگت بلتستان تو کیا پارٹی کا کوئی عہدیدار بھی طارق بشیر چیمہ اپنے ساتھ دکھائیں یا نام لیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے تمام عہدیدار اور کارکنوں کو زرداری کے ہاتھوں پارٹی کو کھلونا بنانے کے خلاف ہیں اور ہم پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی اکثریت کے ساتھ ہیں اور چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی اور دیگر مسلم لیگی پارلیمانی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ بلوچستان میں پارٹی کے تمام عہدیدار چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا کے ساتھ ہیں۔ مسلم لیگ بلوچستان مضبوط اور ہم آواز ہے اور انشاء اللہ چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کا ساتھ دیتے رہیں گے۔
مقبول ولی