7 ہزار 470 ارب روپے کا ٹیکس ہدف، ایف بی آر کا نادرا سے مدد لینے کا فیصلہ 

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے 7 ہزار 470 ارب روپے کا بڑا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے نادرا سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق نادرا سے زیادہ اخراجات والے مزید ساڑھے 3 ہزار افراد کا مکمل ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس اور پوائنٹ آف سیل سسٹم سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے غیر ملکی دوروں، مہنگی گاڑیوں، جائیداد کی خریداری کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے آڈٹ سسٹم بھی استعمال کیا جائے گا۔ جبکہ ٹیکس نادہندگان کے بینک اکائونٹس کی جانچ پڑتال ہوگی۔
 ٹیکس ہدف

ای پیپر دی نیشن