اسلام آباد (نامہ نگار+ آئی این پی) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار میگا واٹ کے قریب پہنچ گیا۔ مختلف شہروں میں 6گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4ہزار989میگاواٹ ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 22ہزار 511میگاواٹ ہے۔ بجلی کی کل طلب 27ہزار 5سو میگاواٹ ہے۔ پانی سے 7ہزار 550میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس 975میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9ہزار 500میگا واٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 11میگا واٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار 99ہے۔ بیگاس پاور پلانٹس سے 75میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ جوہری ایندھن 3ہزار 301میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ شہری علاقوں میں 3 سے 5 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے تک کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
لوڈشیڈنگ
بجلی کا شارٹ فال 4989میگا واٹ لوڈشیڈنگ دورانیہ 6 سے 8گھنٹے
Aug 02, 2022