ایف بی آر لیکچررز کی تنخواہوں پر ٹیکس کٹوتی بند کرے‘ صدر: 30 اپیلیں مسترد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے فیڈرل ٹیکس محتسب کے فیصلوں کے خلاف دائر  کردہ 30 ایک جیسی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ  غیر مستقل لیکچررز کی تنخواہوں پر  غیر منصفانہ  اور غیر معقول  ٹیکس کٹوتی کا عمل بند کرے۔ صدر مملکت نے وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ  ایف بی آر کی جانب سے سمسٹرز سے سمسٹرز  عارضی طور پر رکھے گئے لیکچررز کی 36 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر 20 فیصد کی شرح سے ودہولڈنگ انکم ٹیکس  کی وصولی غیر قانونی  اور  بدانتظامی کا عمل ہے۔ صدر مملکت نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، اس طرح کے دیگر تعلیمی اداروں کے لیکچررز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔ عارف علوی نے لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج راجہ شاہد محمود عباسی کی وفات پر اظہار افسوس  کیا ہے، صدر مملکت نے کہا کہ  اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے، صدر مملکت  نے  اہل خانہ سے تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا  کی۔
صدر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...