چندہ دینے والوں کو علم نہ تھا پیسہ چیرٹی کی بجائے پی ٹی آئی کو گیا: برطانوی صحافی


لندن (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی خبر دینے والے برطانوی صحافی سائمن کلارک نے کہا ہے کہ چیریٹی کیلئے چندہ دینے والوں کو پتہ ہی نہیں تھا ان کا پیسہ چیریٹی کی بجائے پی ٹی آئی کو گیا۔ میرے پاس موجود شواہد الیکشن کمشن کو دیئے گئے عارف نقوی کے بیان حلفی کی نفی ہیں۔ میرے پاس موجود شواہد تحریک انصاف کے مؤقف کی بھی نفی کر رہے ہیں۔ میں ساڑھے چار سال سے عارف نقوی سے متعلق تحقیقات کر رہا ہوں۔ عارف نقوی کے خلاف سازش کے ثبوت نہیں دیکھے مگر ابراج میں مالی بے ضابطگیوں کے بے پناہ ثبوت دیکھے ہیں۔ 22 سالہ صحافت  میں ایسی صورتحال کسی کمپنی کی نہیں دیکھی۔ ہسپتال بنانے کیلئے فنڈ جمع کئے مگر انہیں دیگر کاموں پر خرچ کر دیا گیا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کو پیسے دینے سے متعلق ای میلز دیکھیں مگر رقم کی منتقلی کے ثبوت نہیں دیکھے۔ شریف برادران  کہتے ہیں کہ ان کا عارف نقوی سے کوئی تعلق نہیں۔ میرے پاس پی ٹی آئی کو عارف نقوی کی طرف سے بھیجی گئی فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں۔ اگر کہیں گے تو ثبوت پیش کر دوں گا۔ میرے سوالات کے عمران اور پی ٹی آئی نے تو جواب دیئے لیکن عارف نقوی نے سوالات کے جواب نہیں دیئے۔

ای پیپر دی نیشن