اوگرا کا اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں3روپے کمی کا اعلان


لاہور+اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+نا مہ نگار) ئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا )نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا،ایل پی جی کی قیمت میں3روپے فی کلوگرام کمی کردی گئی، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 30روپے سستا ہوگیاہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگر) نے اگست کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 3روپے فی کلوگرام کمی کی ہے،اوگرا کی جانب سے قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 218 روپے مقررکردی گئی اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 114روپے کمی ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8کلوگرام کے گھریلوسلنڈرکی قیمت 2571روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 9893روپے مقرر کی گئی ہے۔ قیمت میں حالیہ کمی اگست کے مہینے کیلیے کی گئی ہے۔دوسری جانب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ تمام ڈسٹری بیوٹرز اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر خرید وفروخت کریں۔ ایل پی جی غریب صارفین کی پہنچ سے بہت دور ہو چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی انڈسٹری کی بہتری کے لیے حکومت پالیسی مرتب کرے۔عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ جے جے وی ایل کی بندش کے باعث سرکاری خزانے کو 60ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایل پی جی کی کمی کو پورا کرنے، سرکاری خزانے کو نقصان سے بچانے کے لیے جے جے وی ایل کو فوری چلایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...