کراچی (نیوز رپورٹر) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے بلاول بھٹو کو بارشوں کے بعد کی صورتحال اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت قدرتی آفات میں عوام کی مدد کر رہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے سندھ و بلوچستان شدید متاثر ہوئے‘ مصیبت میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے وزراء سمیت اہم پارٹی رہنماؤں کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی‘ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخی بارشوں کے دوران سندھ حکومت کے نمائندوں اور پی پی پی رہنمائوں کا عوام کے درمیان رہ کر مسائل کے حل کی کوشش قابل ستائش ہے۔ وفاقی حکومت قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے ملک بھر کے عوام کی مدد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔ دوسری جانب بلاول بھٹو سے علی مدد جتک نے بھی ملاقات کی‘ بلوچستان میں بارشوں سے تباہی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی بلوچستان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔