اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کاآج بروز منگل ہونے والا سربراہی اجلاس ملتوی ہوگیا ہے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اب بدھ اور جمعرات کو ہوگااجلاس ملتوی ہونے کی وجہ وزیراعظم شہباز شریف کا آج ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کا دورہ ہے مولانا فضل الرحمان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ڈی آئی خان اور ٹانک جائیں گے وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان اور ٹانک کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے مولانا فضل الرحمان کی عدم موجودگی کے باعث پی ڈی ایم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم کاآج ہونے والا سربراہی اجلاس ملتوی، بدھ اور جمعرات کو ہوگا
Aug 02, 2022