لاہور (سپیشل رپورٹر) ٹرانسپورٹروں نے آج منگل ملک بھر میں مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ پبلک و سٹاف کیرئر ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔ ٹرانسپورٹروں نے اپنا 9نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ جاری کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ مطالبات کی منظوری تک پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔ خیبر سے کراچی تک مکمل پبلک و سٹاف کیرئر ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔ ٹرانسپورٹر، عصمت اللہ نیازی چئیر مین ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ظالمانہ انکم ٹیکس‘ ویلیو ٹیکس کی نئی شرح کا فی الفور خاتمہ کریں۔ قومی شاہراہ پر ناجائز اور اضافی ٹول پلازے ختم کئے جائیں۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بار بار اضافہ نہ کیا جائے۔ حاجی خالد صدر پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹ سے وابستہ ملازمین کو بے روز گار کر رہی ہے۔