کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بلوچستان میں ایک کم عمر طالب علم نے تعلیمی سہولتیں کم ہونے پر شکایت کی، طالب علم نے کہا کہ خواہش ہے اعلیٰ تعلیم حاصل کروں اور بھائی بہنوں کی مدد کروں۔ سرکاری سکول میں اساتذہ وقت پر نہیںآتے، وزیراعظم نے بچے کی تعلیم کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔