بلوچستان بورڈ، میٹر ک کے  امتحانی  نتائج کا اعلان


کوئٹہ ( اے پی پی ) بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹر ک کے سالانہ امتحانات2022 کے نتائج کا اعلان کردیا ،نتائج کے مطابق ژوب کے محمد زاہد  نے 1046 نمبر لیکر پہلی، لورالائی کے شمریز  اورژوب کے عبدالغفور  نے 1036 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری، لورالائی کے شہریار  نے 1034 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔پیر کے روزنتائج کا اعلان کرتے ہوئے کنٹرولر بورڈ پروفیسر شوکت علی سر پرہ نے کہا کہ امتحان میں کل 132925 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 115389 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب % 86.80 رہا، نہم کلاس میں 63506 طلباء  شریک ہوئے جن میں سے 50379 کامیاب قرار پائے۔کامیابی کا تناسب % 79.33 رہا۔دہم کلاس میں 69419 طلبہ وطالبات  شریک ہوئے جن میں سے 65010 کامیاب قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب % 93.65 ، نہم اور دہم میں کل 4026 طلبائ￿ مختلف مضامین میں غیر حاضر رہے۔جبکہ 127 طلبہ کا نتیجہ مختلف و جوہات کی بنا پر روک دیا گیا ہے جنہیں مکمل جانچ پڑتال کے بعد جلد شائع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنا تفصیلی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bbiseqta.edu.pk پر دیکھ سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن