ماتلی(نامہ نگار) چینل نہر کے قریب ٹنڈو غلام علی روڈ پر قبرستان سے متصل دکانوں پر قبضہ کے تنازعہ پر دو پارٹیوں میں جھگڑا کے نتیجہ میں ایک گھر کے5 افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں خود کو قبرستان کی اراضی اور اس متصل دکانوں کا مالک بتانے والے مولوی محمد رمضان سمیت اس کے 4 بیٹے غلام نبی محمد حسن‘ محمد جاوید اور محمد رضوان شامل ہیں۔ماتلی پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے زخمیوں کو تعلقہ اسپتال ماتلی پہنچایا۔ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد 3 زخمیوں کو سول استال حیدرآباد روانہ کر دیا گیا ہے۔زخمی مولوی محمد رمضان اور اس کے بیٹے غلام نبی نے بتایا کہ ہماری اپنی اراضی پر تعمیر ہماری دکانوں پر احمد مگسی اور اس کے ساتھیوں نے رات کے وقت قبضہ کر لیا۔