پڈعیدن (نامہ نگار) نواحی علاقہ کوٹ لالو میں گھر کی چھت گرنے سات سالہ معصوم بچی جاںبحق ،گھر میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن سمیت نواحی علاقوں میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں مسلسل بارش کے باعث نواحی علاقہ کوٹ لالو ریلوے اسٹیشن کے قریب زاہد خاصخیلی کے گھر کی اچانک چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں اس کی سات سالہ معصوم بیٹی گڈی خاصخیلی ملبہ تلے دب کر موقع پر دم توڑ گئی۔ اطلاع پر اہلے علاقہ نے پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کی ،واقعے پر گھر میں کہرام مچ گیا، واضع رہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث علاقہ میں درجنوں گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔