بیوہ کو دیوروں نے گھر سے نکال دیا‘ بیٹیوں کے ہمراہ دربدر


میرپورخاص(بیورورپورٹ) بیواہ خاتون کو تین معصوم بیٹیوں کو دیوروں نے نقدی اور زیورات چھین کر آدھی رات کو گھر سے نکال دیا، بیواہ خاتون معصوم بیٹیوں کے ساتھ دربدر ہے، اعلی حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے محمودآباد کی رہائشی بیواہ خاتون مسمات ریما جنید نے صحافیوں کو بتایا کہ میری شادی آٹھ سال قبل حیدرآباد میں ہوی تھی اور شادی کے بعد حیدرآباد میں اپنے شوہر کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی تھی رواں برس مارچ میں میرے شوہر کا اچانک  انتقال ہوگیا میرے شوہر کے انتقال کے بعد  میرے دیوروں عابد، شاہد، نوید نے سوم والے دن میرے شوہر کی جمع پونجی جو کہ گیارہ لاکھ سے زاد تھی مجھ سے چھین کر مجھے مار پیٹ کر رات کے دو بجے گھر سے نکال دیا میں نے عدت اپنی ماں کے گھر آ کر پوری کی میری تین چھوٹی بچیاں ہیں جن کی پرورش کے لئے میں بہت پریشان ہوں میرے دیور مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ہم تم سے بچیاں بھی چھین لیں گے میرے زیورات سمیت جہیز کا سامان بھی ان کے پاس ہے بیواہ خاتون ریما جنید نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے اور میرے شوہر کی جمع پونجی جو کہ ہم نے بڑی مشکل سے اپنی بچیوں کی پرورش اور شادیوں  کے لئے جمع کی تھی دلای جائے تاکہ میں بیواہ عورت اپنے بچیوں کی پرورش کر سکوں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...