روجھان میں نہرمیں  شگاف بڑھنے لگا


کشمور( نامہ نگار)  گزشتہ شب تحصیل روجھان (پنجاب)  کے غوث بخش مینر میں پڑنے والے شگاف کو تاحال پر نہ کیا جا سکا نہری پانی کے تیز بہاؤ کے سبب شگاف مزید بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے قریبی بستیاں زیر آب اور کسانوں کی زیر کاشت کپاس کی کھڑی فصلیں متاثر ہونے سے کسانوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
 تاہم بستی مکینوں نے بتایا ہے کہ غوث بخش مینر میں رات کو 11 بجے بستی کوڑا سرگانی کے گھر کے قریب نہر پانی اوور ہونے کے سبب بستی زیر آب آ گئی اور دوسری جگہ ہزارہ ماچھی کے گھر کے قریب تقریباً 20  فٹ کے قریب چوڑا شگاف پڑنے سے بہت سے بستیاں زیر آب آ گئیں اور لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا مال مویشی کو بھی اذیت کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن