لاہور (نامہ نگار) گرین ٹاؤن پولیس قتل کے ملزموں کو پکڑ کر گرفتاری نہیں ڈال رہی۔ گردیز پور شجاع آباد کے مقتول محمد خلیل کے بھائی مدعی محمد صدیق نے کہا کہ میرا بھائی خلیل لاہور میں دودھ دہی کی دکان پر کام کرتا تھا۔ دکان مالک اسماعیل گجر، منظور حسین، بلال احمد اور یونس مزمل نے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔ مگر 8 روز گزرنے کے باوجود پولیس پکڑے گئے ملزموں کی گرفتاری نہیں ڈال رہی ہے۔ مدعی نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کی گرفتار ڈالی جائے ۔
پولیس قتل کے ملزموں کی گرفتاری ڈالنے سے انکاری
Aug 02, 2022