تعلیمی اداروں کے باہر اضافی  نفری تعینات کر دی: سی ٹی او 

Aug 02, 2022

لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے پرسکولوں اورتعلیمی اداروں کے باہر اضافی نفری تعینات کردی ہے ۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہر مصروف شاہراہوں پر 51 اضافی پٹرولنگ افسران مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ علاقہ اقبال روڈ، وحدت روڈ، مولانا شوکت علی روڈ، کینال روڈ پر تعینات کیے گئے ۔ چھٹی کے اوقات میں صرف ایک لائن میں پارکنگ کی اجازت ہوگی،غلط پارکنگ کی صورت میں کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں