کرکٹ میچ پر جوا کھیلنے والے 8ملزم گرفتار 

Aug 02, 2022

لاہور(نامہ نگار)ساندہ پولیس نے کرکٹ میچ پر جواء کھیلنے والے 8 ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔ساندہ پولیس نے کرکٹ میچ پر جواء کھیلنے والے ملزمان عابد حسین،وقار،عامر،راشد،عابد علی،وقاص،عاصم اور شہباز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 25  ہزار روپے نقدی،ایل سی ڈی و دیگر سامان برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔

مزیدخبریں