انارکلی پولیس کی کارروائی،ریکارڈ یافتہ قبضہ گروپ کا سرغنہ امجد شیخ گرفتار 

Aug 02, 2022

لاہور(نامہ نگار) تھانہ پرانی انارکلی پولیس نے ریکارڈ یافتہ قبضہ گروپ کے سرغنہ امجد شیخ کو پنجاب کوآپریٹو بورڈ برائے لیکوڈیشن کے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے ، کار سرکار میں مداخلت اور دھمکیاں دینے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ملزم امجد شیخ نے ساتھیوں کے ہمراہ پی سی بی ایل کے ہیڈ آفس بینک سکوائر نیلا گنبد پر دھاو ابول کرسرکاری ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایاملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے ۔ پنجاب کو آپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن کی طرف سے الزام عائد کیا گیا کہ شیخ امجد نے کماہاں میں پی سی بی ایل کی 3ارب روپے سے زائد مالیت کی سرکاری زمین پر قبضہ کر کے ہاؤسنگ سکیم بنا رکھی ہے۔ اس نے ساتھیو ں کی مدد سے ان سکیموں میں جعلی کاغذات ، رجسٹریوں اور اشٹاموں پر سادہ لوگوں کو سرکاری زمین فروخت کر رکھی ہے۔ملزم امجد شیخ ریکارڈیافتہ قبضہ گروپ ہے۔ اس کیخلاف پی سی بی ایل کی سرکاری زمین سے 9کروڑ کی مٹی چوری کرنے کا استغاثہ دیا جا چکا ہے جبکہ سرکاری زمین لوگوں کو جعلی کاغذات پر فروخت کرنے کے مختلف مقدمات درج ہیں اور اس سے قبضہ وارگزار کروانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔ ملزم نے 3 سوسے زائد لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا۔ 

مزیدخبریں