پنجاب ہائی وے پٹرولنگ اوورسپیڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کرے، آئی جی 


لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ حادثات کی روک تھام کے لیے اوور سپیڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔ پی ایچ پی شاہرات پر نئی چیک پوسٹوں کے قیام کے ساتھ ساتھ موثر نگرانی کو بھی یقینی بنائے۔ شاہراہوں پر شہریوں کے تحفظ اور انہیں دوران سفر بہترین پولیس سروسز کی فراہمی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ شاہرات پر جرائم کی روک تھام کے لیے پی ایچ پی کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہو گا اور اس مقصد کے لیے انہیں مزید وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی کارکردگی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ علاوہ ازیں  انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے سنٹرل پولیس آفس کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور سر سبز پاکستان کے لئے پنجاب پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ شجرکاری مہم کے تحت سنٹرل پولیس آفس میں مزید پودے بھی لگائے جائیں گے اور پولیس دفاتر کو سر سبز اور پھول دار پودے لگا کر خوبصورت بنایا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...