ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کاجسٹس شاہد محمود عباسی کی وفات پر دکھ کا اظہار


لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد محمود عباسی کی ناگہانی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم انتہائی قابل اور محنتی جج تھے۔ بار ایسوسی ایشن کے صدر سردار اکبر علی ڈوگر ،نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سہیل شفیق چوہدری ،سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن  رائے عثمان احمد اور فنانس سیکرٹری رانا علی اختر خاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ جسٹس شاہد محمود عباسی نے ہمیشہ بلا خوف و خطر انصاف کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ وہ لاہور ہائیکورٹ کا قیمتی اثاثہ تھے۔ عہدیداروں نے جسٹس شاہد محمود عباسی کی مغفرت ، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ 

ای پیپر دی نیشن