ریشم ماہرہ خان کے دفاع میں سامنے آگئیں

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ ریشم مصنف خلیل الرحمن قمر کے خلاف ماہرہ خان کے دفاع میں سامنے آگئیں۔ اداکارہ ریشم، ماہرہ خان کی دوست بھی ہیں اور وہ اکثر نئی اداکاراﺅں کو سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں۔ ریشم نے رائٹر خلیل الرحمن قمر اور ماہرہ خان تنازعہ پر ماہرہ خان کا دفاع کیا۔ ریشم نے کہا کہ خلیل الرحمن قمر یقینا ایک بہترین مصنف ہیں ۔اور اس سے کوئی انکار نہیں لیکن وہ ماہرہ خان پر جس طرح ہر وقت تنقید کرتے ہیں اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ خلیل الرحمن قمر میڈیا پر اپنا اثر و رسوخ حاصل کرنے کے لیے مشہور ستاروں خاص طور پر خواتین سے اپنا نام جوڑنا پسند کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...