پیپلز لبریشن آرمی کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب،چینی صدر کی شرکت 

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی یکم اگست کو   منائی جا نے والی 95 ویں سالگرہ کے لیے ایک استقبالیہ میں شرکت کی۔وزارت قومی دفاع کی جانب سے عظیم عوامی ہال میں استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔  چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے چیئرمین شی کے ساتھ پارٹی اور ریاست کے دیگر سینئر رہنما  بھی شریک تھے، جن میں لی کھ چھیانگ، لی ڑانشو، وانگ یانگ، وانگ ہوننگ، ڑا لیجی، ہان ڑینگ اور وانگ چھی شان شامل ہیں۔ مرکزی فوجی کمیشن کے رکن، ریاستی کونسلر، اور وزیر دفاع وی فینگ ہی نے شی جن پھنگ کی طرف سے تفویض کردہ  پی ایل اے کے تمام افسروں اور اہلکاروں، مسلح پولیس کے اراکین، اور دیگر کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی، ریاستی کونسل، اورسی ایم سی کی جانب سے خوشی کے اس موقع کی مبارکباد دی۔ وی نے سابق فوجیوں اور ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے عوامی مسلح افواج اور فوج کے رول ماڈل کے نمائندوں کی ترقی میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے دفاع سے متعلق سائنس، ٹیکنالوجی اور صنعت کے محاذ پر اپنے آپ کو وقف کرنے والے لوگوں کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے تمام سطح پر پارٹی کمیٹیوں، حکومتوں اور عوامی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملک کے قومی دفاع اور مسلح افواج کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں انتھک تعاون کیا۔وی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایل اے عوامی مسلح افواج ہے جسے سی پی سی نے قائم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 95 سالوں میں سی پی سی کی مضبوط قیادت میں عوامی فوج نے قومی آزادی کو حاصل کرنے، چینی عوام کی آزادی اور ملک کو خوشحال اور مضبوط بنانے میں انمٹ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔وی نے کہا کہ پی ایل اے نے ملک کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے کوششوں میں مدد فراہم کی  ہے، اور دنیا میں امن و سکون کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔وی نے فوج کو مضبوط بنانے اور قومی دفاع اور مسلح افواج کی جدت سازی کو تیز کرنے کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ کو مکمل طور پر نافذ کرنے پر زور دیا۔
 پیپلز لبریشن آرمی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...