اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ ) چین کی ہینان ایئرلائنز کے چارٹر مسافر طیار ے نے چین پاکستان تجارت کے لیے ایک نیا چینل کھول دیا ، پاک چین تجارت کو فروغ دینے کیلئے 163 پاکستانی تاجر ای وو پہنچ گئے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی ہینان ایئرلائنز کا چارٹر مسافر طیارہ 163 پاکستانی تاجروں کو لے کر ہانگڑو ڑاؤشان ایئرپورٹ پر اترا، اس نے وبا کے پس منظر میں چین پاکستان تجارت کے لیے ایک نیا چینل کھول دیا ہے۔ اسلام آ باد سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ای وو پہنچنے والے ایک پاکستانی تاجر آصف نے بڑے جوش و خروش سے کہا کہ ای وومیرا دوسرا آبائی شہر ہے،میں واقعی ای وومیونسپل گورنمنٹ اور ڑی جیانگ ایمن لاجسٹک کا اس چارٹر فلائٹ کا انتظام کرنے پر شکر گزار ہوں، میں مزید محنت کروں گا اور چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں حصہ ڈالوں گا ۔ ڑی جیانگ ایمن سپلائی چین مینجمنٹ کمپنی کے جنرل منیجر اور پاکستان کے اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر لی یمان نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ چارٹر فلائٹ ا ی وو واپس آنے والے پاکستانی تاجروں کے لیے بڑی سہولت فراہم کرتی ہے،ہوائی ٹکٹ مہنگی قیمت پر فراہم کیے گئے، اور لینڈنگ کے بعد قرنطینہ رہائش کے اخراجات تمام واجب الادا حکومت کے ذمے تھے۔ مزید یہ کہ ہانگڑو اور ای وو کے لیے براہ راست پرواز قرنطینہ کے وقت کو بہت کم کر دیتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مجوزہ ای ووپاکستان چیمبر آف کامرس کے سربراہ کے کے آفریدی جنہوں نے رجسٹریشن کے لیے درخواست د ی ہے ، وہ ای وومیں 15 سال سے مقیم ہیں اور اس چارٹر فلائٹ کے کوآرڈینیشن کے لیے کافی کوششیں کی ہیں۔
پاک چین تجارت