صوفیہ(شِنہوا)بلغاریہ کے صدر رومین رادیف نے قومی اسمبلی تحلیل کرتے ہوئے ملک میں 2 اکتوبر کو نئے پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔صدارتی پریس آفس کے مطابق صدرنے پیرکوایک حکم نامے پر دستخط کیے جس کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی کومنگل سے تحلیل تصور کیا جائے گا۔حکم نامے کے مطابق صدر نے گلب ڈونیف کونگراں وزیر اعظم مقرر کیا ہے اورنگران حکومت کے اموراور ترجیحات کا اعلان منگل کو اقتدار سنبھالنے کے بعد کیا جائے گا۔55 سالہ ڈونیف صدر کے ڈیموگرافی اور سماجی پالیسیوں کے سیکرٹری ہیں۔ انہوں نے اب تک رادیف کی طرف سے مقرر کردہ تین نگراں حکومتوں بالترتیب جنوری تا مئی 2017، مئی تا ستمبر 2021 اور ستمبر تا دسمبر 2021 میں لیبر اورسماجی پالیسی کے نگراں وزیر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
بلغاریہ