سائنسدانوں نے نوول کرونا  وائرس کی مختلف اقسام کیخلاف ٹو۔ اِن۔ ون اینٹی باڈیزتیار کر لیں

Aug 02, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چینی سائنسدانوں اور ان کے امریکی ہم منصبوں نے نوول کرونا وائرس کیخلاف 2 کاک ٹیل اینٹی باڈیز تیار کی ہیں جو وائرس کی مروجہ قسم اومیکرون سے ہونیوالے انفیکشنزکیلئے ون۔ ٹو پنچ فراہم کر سکتی ہیں۔یونیورسٹی آف سائنس وٹیکنالوجی آف چائنہ ، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور سان انتونیو میں یونیورسٹی آف ٹیکساس ہیلتھ سائنس سنٹر کے محققین نے بائیویلنٹ نینو باڈیز کو ڈیزائن کیا ہیجو کہ اومیکرون سمیت سارس۔کووی۔ 2 کی مختلف اقسام کیخلاف وسیع سپیکٹرم تحفظ فراہم کر سکتی ہیں۔موافقت پذیر تغیرات کے ساتھ وائرس کی یہ مختلف اقسام ویکسین شدہ آبادیوں میں بھی وبا کے حالیہ پھیلا کا باعث بنی ہیں۔سیل ریسرچ نامی جریدے میں حال ہی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دو نئی تجرباتی ادویات میں محققین نے اے آر بی ڈی۔2 نامی اینٹی باڈیز کو بالترتیب 2 مزید اے آر بی ڈی۔5اور اے آر بی ڈی۔7 کے ساتھ ملایا ہے۔تحقیق کے مطابق ان کیکرسٹل ڈھانچے کی کھوج سے پتہ لگتا ہے کہ ان تینوں نینو باڈیز کو وائرس کے اسپائک پروٹین میں انہتائی محفوظ جگہ پر جوڑ کر کرونا وائرس کو بے اثر کیا جا سکتا ہے۔مزید برآں اے آر بی ڈی۔ 5 اور اے آر بی ڈی۔7 وائرس پروٹین میں ایک کم محفوظ جگہ پر آپس میں جڑے رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے ٹو اِن ون اینٹی باڈیز کے آپس میں جڑے رہنے کے مجموعی تعلق میں اضافہ ہوتا ہے۔
نوول کرونا وائرس


 

مزیدخبریں