کراچی (سٹی نیوز) آئیڈیل پاکستان ویلفیئر ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری زاہد تنہا نے کہا کہ مہنگائی کرونا وائر س سے زیادہ خطرناک ہے۔ معاشرے میں سادہ شادی کو عام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ سادگی سے شادی ہم سب کے لئے بہت ضروری ہے۔حکومت بھی فضول رسومات پر فوری پابندی عائد کرے۔اسلامی طریقے سے شادی بہت آسان ہے لیکن ہم لوگوں نے فضول رسومات کی وجہ سے شادی کو مشکل سے مشکل تر بنا دیا ہے۔انہوں نے نئے اسلامی سال کی آمد پر عالم اسلام کو مبارک باد بھی پیش کی۔