کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان ملک گیر سطح پر شایان شان طریقے سے منائینگے ،آزادی عظیم نعمت ہے جوطویل جدوجہد اور بڑی قربانیوں کے بعد ہمیں ملی ہے ،ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ملک کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے،یوم آزادی کی تقریبات نیو جنریشن کو تاریخ اور قربانیوں سے آگاہ کرتی ہے ،کارکنان یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے کام کریں ،گلی ،محلوں اور گھروں کو سبز ہلالی پرچم کی جھنڈیوں سے سجائیں دیں اور گھروں پر قومی پرچم لہرائیں ،پاکستان بنانے کیلئے 22لاکھ ہماری مائوں ،بہنوں ابائواجداد اور اسلام نے قربانیاں دی ہیں ،وفاقی وصوبائی حکومتیں بلوچستان کے سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں،مصیبت کی گھڑی میں سیلاب زدگان اوربارش متاثرین کو کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،بلوچستان کے سیلاب متاثرین امداد کیلئے حکومت اور فلاحی تنظیموں کے منتظر ہیں ،پاکستان سنی تحریک کے رضاکار بلوچستان کے عوام میں اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کی امداد کیلئے کوشاں ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد کیلئے بلوچستان اور سندھ کے متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے،انہوں نے کہا کہ ،ہمیں اپنے وطن سے دل وجان سے زیادہ محبت ہے اور اس کی بقاء وسلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،انہوں کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے بعد پاکستان دنیا کی واحد مملکت ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی ہے ،حکومت ملک میں ریاست مدینہ طرز حکمرانی کیلئے راہ ہموار کرئے ،پاکستان سنی تحریک ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے۔