حضرت عمرفاروق ؓ کادوراسلامی تاریخ کا مثالی دور ہے: افضل شاہین

چونیاں(نامہ نگار)  حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کادوراسلامی تاریخ کا مثالی دور ہے۔ ہمارے حکمرانوں کو اس عہدسے اپنے کردارکا جائزہ لینا چاہئے ۔ آپ کا عہدخلافت عدل و انصاف ، بنیادی انسانی حقوق ،اسلامی فتوحات ، عظیم دینی و مذہبی خدمات کی بہترین مثال ہے۔ہمارے تمام مسائل کا حل نبی پاک  ﷺ  اور خلفائے راشدین کی پیروی کرنے میں ہے۔ آپ نے امور خلافت چلانے کیلئے مہاجرین و انصار کی مجلس شوریٰ قائم کی ۔ باقاعدہ احتساب کا نظام قائم کیا۔ زراعت کی ترقی کیلئے نہری نظام بنایا۔ سن ہجری کی بنیاد رکھی۔مساجد کے آئمہ کرام، فوجیوں اور انکے اہل خانہ و اساتذہ کی تنخواہیں مقرر فرمائیں۔ مردم شماری، زمین کی پیمائش کا نظام، جیل خانے ، صوبوں کا قیام ،نماز تراویح کا باقاعدہ آغاز بھی آپ کے دور خلافت کی یادگاریں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم محمد افضل شاہین نے  بسلسلہ شہادت فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے بیان میںکیا۔

ای پیپر دی نیشن