فینکس بیٹریز کی لاہور آٹو شو میں حد پذیرائی

لاہور(کامرس ڈیسک) ایکسپو سینٹرلاہور میں منعقد پاکستان انٹرنیشنل آٹوشو2022 میں فینکس بیٹریز اور جاوید میٹل کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز پر آنے والے افراد کی جانب سے فینکس بیٹریز اور آٹو موٹو کے پارٹس پر بے حد پسندیدگی کا اظہار دیکھنے میں آیا۔ اس موقع پر سینچری انجینئرنگ انڈسٹریز اور جاوید میٹل انڈسٹریز کے سی ای او جاوید اقبال صدیقی کا کہنا تھا کہ فینکس بیٹریز بنانے کا آغاز 2007 میں کیا گیا اور وقت کے ساتھ نئی ٹیکنا لوجی کو اپناتے ہوئے فینکس بیٹریز کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ہم نہ صرف گاڑیوں کی بیٹریز بناتے ہیں بلکہ اب کیونکہ لوگوں کا رجحان سولر کی طرف زیادہ ہے تو اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پچھلے چار سال سے فینکس بیٹریزکی ٹیوبلر بیٹری بھی بنا رہے ہیں جو کہ کارکردگی میں مد مقابل بیٹریز سے بہتر پرفارمنس دیتی ہیں۔ گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 80 اور 90 کی دھائی کے مقابلے میں اب نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بہتر پارٹس بنائے جا رہے ہیں جو کہ زیادہ انٹیگریٹڈ، لو کوسٹ اور ہائی پرفارمنس ہوتے ہیں اور وہ ہم بنا رہے ہیں خاص طور پر گاڑیوں کے شاک ابزابر جوکہ ہم سوزوکی، ٹویوٹا اور  دیگر کمپنیز کی گاڑیوں کے ا بنا رہے ہیں۔اس موقع پر فینکس بیٹریز کے ڈائریکٹرسیلز اینڈ مارکیٹنگ زاہد وحید رائو نے کہا کہ اس ایونٹ میں شرکت کا مقصد لوگوں کو اپنی پراڈکٹس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ہمارا موٹو ہے ہم جو بھی پروڈکٹ بنائیں وہ ہمارے کسٹمر کے پیسے کا صحیح نعم البدل ہواور وہ پوری طرح سے ہماری پروڈکٹ سے مطمئن ہو۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فینکس بیٹریزپرفرمانس کے لحاظ سے دیگر بیٹریز سے بہت زیادہ بہتر ہے۔ فینکس بیٹریز کی وارنٹی تو ایک سال کی ہوتی ہے مگر یہ آرام سے دو سے ڈھائی سال کام کرتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن