میاں فضل الرحمن کی گیپکو حکام سے  ملاقات، مزید ٹرانسفارمرز لگانے کی منظوری

Aug 02, 2022

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین میاں فضل الرحمن اور نائب صدر کلاتھ مارکیٹ بورڈ حاجی افضل شیخ نے پی اے ٹو چیف ایگزیکٹو گیپکو، ایکسین زون ٹوطارق رسول اور ایس ڈی او شیرانوالہ باغ سب ڈویژن گیپکو صدام حسین سے ملاقات کی اور  اوور لوڈنگ کے مسائل کے خاتمہ کیلئے مزید ٹرانسفارمرز لگانے کی درخواست کی ایکسین نے درخواست منظور کرتے ہوئے ریل بازار کے لئے 200کے وی اور بینک اسکوائر کے لئے 100کے وی کے ٹرانسفارمرز کی منظوری دے دی۔ چیئرمین مرکزی انجمن تاجران میاں فضل الرحمن نے بتایا کہ گیپکو افسروں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ دو سے چار روز کے اندر ٹرانسفارمرز نصب کردیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں