کامونکی(نمائندہ خصوصی)نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گلی محلوں میں گندا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن کامونکی میں اس وقت ڈیڑھ سو سے زائد سینٹری ورکرز موجود ہیں مگر اس کے باوجود صفائی کا انتظام انتہائی ناقص نظر آرہاہے،شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں میں تو دور کی بات جی ٹی روڈ،سروس روڈ اور انڈر پاسز جہاں سے روزانہ ہزاروں افراد گزرنا پڑتا ہے وہاں جا بجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں دوسری جانب سینٹری ورکرز نذرانہ اور منتقلی لئے بغیر گلی محلوں کی صفائی کرنے سے انکاری ہیں اور وہ زیادہ تراپنے پرائیویٹ کاموں میں مصروف نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے گلیاں ،نالیاں گندگی سے بھر چکی ہیں اور پانی جمع ہونا معمول بن چکا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ دفاتر میں بیٹھے افسروں کی کارکردگی فوٹو سیشن تک ہی محدود ہے۔،عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے ۔کہ اربوں روپے سالانہ ٹیکس دینے والے شہر باسمتی کے باسیوں کیلئے صفائی کا انتظام بہتر بنایا جائے۔
کامونکی: گلی محلوں میں نالوں کا گندا پانی جمع ،کوڑے کے ڈھیر لگ گئے
Aug 02, 2022