شہادت امام حسینؓ سے مسلمان کا دل آج بھی غمزدہ ہے: افتخار حسین

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر مداح اہلبیت میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ امام حسینؓ نے اللہ کی راہ میں اپنی جان قربان کر کے طاغوتی قوتوں کو للکارا، حسینت اللہ کی راہ میںسب کچھ قربان کردینے کا نام ہے ، شہادت امام حسینؓ سے ہر زی شعور کا دل آج بھی غمزدہ ہے لیکن حق کی خاطر کھڑے ہوجانا اور اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کر دینا ہی حق ہے، اپنے ایک بیان میں میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا کہ شہادت مومن کی معراج ہے اور امام حسینؓ تمام نوجوانوں کے جنت کے سردار ہیں، اسلام ظلم کے خلاف کھڑا ہوجانے کا درس دیتا ہے طاغوتی قوتوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کام کیا جائے اور ظلم کے نظام کے خلاف اٹھ کھڑا ہواجائے امام حسینؓ نے اپنے پورے خانوادہ کے ساتھ جان قربان کر کے ثابت کر دیا کہ ملوکیت کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ حسینیت ہمیشہ زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد رہے گی حق کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمیشہ زندہ و جاوید رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے مقبول بندوں میںشمار ہوتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن