پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے دیگر جماعتوں کی فنڈنگ بھی عوام کے سامنے لائی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی جماعت فنڈنگ نہیں کرتی. پی ٹی آئی کےعلاوہ تمام جماعتوں نے سیٹھ رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی زیادہ تو فنڈنگ اوورسیزنے کی اور دیگرجماعتیں اوورسیزکودشمن کیوں سمجھتی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا پہلے دن سے ہی ہمارامؤقف تھا کہ فارن فنڈنگ کا کیس نہیں اور اب تو الیکشن کمیشن نے بھی کہہ دیا کہ فارن فنڈنگ نہیں ہوئی۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی .ن لیگ جے یو آئی نے اورسیز پاکستانیوں کو اپنا دشمن کیوں سمجھ لیا ہے. تحریک انصاف کے لیے یہ فنڈنگ اورسیز پاکستانیوں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ فارن فنڈنگ نہیں ہے .اب اگلا مرحلہ شروع ہوگا جس میں ہم بتائیں گے کہ 16 اکاونٹس بھی قانونی ہیں۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کسی جماعت کو فنڈنگ چھپانے کا حق حاصل نہیں. امید ہے دیگرجماعتوں کی فنڈنگ بھی عوام کے سامنے لائی جائے گی۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کریں گے. خطرہ جماعتوں کو یہ ہوتا ہے کہ عوام میں مقبولیت نہ کھو دیں، عوام میں مقبولیت کھونے کا یہ خطرہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ہے. فضل الرحمان کی فنڈنگ نکالیں گے تو پتہ چلے گا کہ فارن فنڈنگ کیا ہوتی ہے۔