لورالائی(نامہ نگار) میڈیکل کالج و ہسپتال کی تعمیر سے لورالائی اور بلوچستان میں تعلیمی میدان میں انقلاب آئیگا اور بلوچستان اور لورالائی سے پسماندگی کا خاتمہ ہوگا۔صوبائی وزیر انڈسٹریز حاجی محمد خان اتمانخیل نے یونیورسٹی آف لورالائی ،زیر تعمیر میڈیکل کالج و ہسپتال کے معائنے کے موقع پر اور عبدالرحیم خان کلب میں قبائلی اور سماجی عمائدین اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی میں تعلیمی اداروں کے قیام نئے ہسپتال کی تعمیر جس کے لئے باقائدہ زمین بھی الاٹ ہوئی ہے اور اس مقصد کے لئے کروڑوں روپے بھی مختص کئے گئے ہیں ان کی تعمیر سے لورالائی خصوصاً اور پورے بلوچستان میں عموما تعلیمی انقلاب ائٓیگی اور پورے علاقے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور پسماندگی کا خاتمہ ہوگا اور انکے ساتھ علاقے میں روزگار کے زرائع بھی پیدا ہونگے اور ان شاءاللہ صوبائی حکومت عوامی منصوبوں پر عملدرامد کرانے کے لئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلابی کی وجہ سے نقصانات کے ازالہ کے لئے حکومت اقدامات کررہے ہیں اورتمام متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرینگے ہم عوام کے ساتھ ہے عوام کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑینگے۔