کوئٹہ( بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کی جانب سے کھانا اور راشن نہ ملنے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ معائینہ ٹیم قلعہ سیف اللہ روانہ کر دی ۔ پیر کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے قلعہ سیف اللہ میں سیلاب متاثرین کی جانب سے کھانا اور راشن نہ ملنے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کی شکایات کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ معائینہ ٹیم قلعہ سیف اللہ روانہ کر دی ٹیم شکایات کے حوالے سے تحقیقات کرکے 24 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کریگی ،و زیراعلیٰ نے کہاکہ امدادی و بحالی کے کاموں میں کوئی کوتاہی بدنظمی اور بدعنوانی نا قابل برداشت ہے وزیراعلیٰ معائینہ ٹیم تمام متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کی آڈٹ کرے حکومت نے متاثرین کی امداد و بحالی کے لئے خطیر فنڈز کا اجراءکیا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ امدادی فنڈز کے صیح استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔