نصیرآباد(نامہ نگار)پی پی پی کے رہنماء میر غلام حسین عرف سبزل خان رند نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں نے ہرطرف تباہی مچا دی نصیرآباد سمیت لسبیلہ بولان کچھی شوران اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا گزشتہ روز وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا دورہ بلوچستان خوش آئند رہا۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر شہر گنداواہ سمیت دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں سے سیلابی خطرناک ریلوں نے ہر طرف تباہی مچا دی جس کے سبب گنداواہ شہر سمیت دیگر کچی آبادیوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی سیلاب سے کئی انسانی زندگیاں ضائع ہونے کے ساتھ گھر بار اناج ملیا میٹ ہونے کے ساتھ مال مویشی بھی بڑی تعداد میں ہلاک ہوگئے۔