وزیر آبپاشی کا جھل مگسی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ 

Aug 02, 2022

گنداواہ(نامہ نگار) صوبائی وزیر آبپاشی حاجی میر محمد خان لہڑی، صوبائی سیکرٹری عبدالفتاح بھنگر کے ہمراہ جھل مگسی آمد کے موقع پر جھل مگسی کے علاقوں میں آنے والے سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجنیئر کینال ایریگیشن قاضی عبدالرزاق، ایس ای ایریگیشن عبدالحمید ،ایکسیئن ایریگیشن جھل مگسی محمد یار مگسی و دیگر افسر موجود تھے۔صوبائی وزیر آبپاشی محمد خان لہڑی نے جھل مگسی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جس میں سیف آباد، کوٹ مگسی، چوکھی ایم ایٹ ودیگر متاثرہ علاقوں کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ایکسیئن ایریگیشن جھل مگسی محمد یار مگسی نے سیلابی صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیف شاخ کے کئی جگہوں پر شگاف پڑنے سے نہری نظام متاثر ہوئے۔ 

مزیدخبریں