پشین(نامہ نگار)جمعیت علماءاسلام کے رہنماءاور رکن صوبائی اسمبلی اصغرخان ترین نے اپنے حلقہ انتخاب پشین میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے ملکیار، شخالزئی، کمالزئی، دامان، حمیدآباد منزکی، ڈب خانزئی اور ملحقہ متاثرہ علاقوں میں جاری بارشوں اور سیلابی صورتحال، تباہ کاریوں اور بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ پشین میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے علاقے کے عوام بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ مکمل کھڑے ہیں، انکے نقصانات کا ازالہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ روز اول سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں تاکہ لوگوں کی بروقت مدد کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بارش کے متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام متاثرین کی دادرسی کیلئے تمام دستیاب وسائیل بروئے کار لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ متاثرین کی مشکلات سے آگاہ ہیں، متاثرین کی نقصانات کا ہرممکن ازالہ کرنے کی کوشش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب ایک قدرتی آفت ہے اورایسے آفات سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیرکا ہی سہارا لیا تاکہ مستقبل میں قدرتی آفات سے بچاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں سے تبابی نے یمارے عوام کو انکے واحدزریعہ معاش زراعت اور انکے مال مویشیوں سے محروم کردیا ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ضلع پشین کو آفت زدہ قرار دے دیا۔
اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہے کہ ضلع بھر میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات تخمینہ لگایا جائے تاکہ عوام علاقہ کے مالی نقصان کا ازالہ کیا جاسکے جبکہ علاقے میں رابطہ سڑکوں اور بجلی کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ متاثرین بحالی اور نقصانات کے ازالے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام متاثرہ افراد اور علاقوں کو فوری ریلیف دینے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور جہاں بارشوں اور سیلاب سے نقصان پہنچا ہے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔اس موقع پر جمعیت علماءاسلام تحصیل پشین کے امیر مفتی جمیل احمد بھی موجود تھے۔ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔اس موقع پر جمعیت علماءاسلام تحصیل پشین کے امیر مفتی جمیل احمد بھی موجود تھے۔
پشین میں سیلابی ریلوں سے عوام بری طرح متاثر
Aug 02, 2022