ڈیرہ اللہ یار(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک سے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے بڑے صاحبزادے میجر (ر) میر جاوید خان جمالی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈویژنل آرگنائزر میر فائق علی جمالی نے الگ الگ ملاقات کی اور جعفرآباد میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر محمد علی کٹوہر، حسین بخش پتافی، نائب تحصیلدار محمد ظریف گولہ قانونگو حاجی عبدالغنی چاچڑ و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پانچ روز کے دوران 2 سو سے زائد خاندانوں کو خیمے اور راشن فراہم کر دیا گیا ہے مزید ڈیڑھ سو خیمے اور راشن کے بیگز متاثرہ علاقوں کو بھجوا دیئے گئے ہیںکھانا بھی فراہم کر رہے ہیں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد ساگر کمار اور تحصیلدار امداد حسین مری کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کشتیاں چلا کر زیرآب گھروں سے قیمتی سامان اور مال مویشیاں بھی نکال رہی ہے۔