نواز لیگ کی سیاست کامحورومرکز پاکستان اورعوام ہیں :رفاقت علی

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاںرفاقت علی نے کہا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کارکنوں کو جمہوریت کی مضبوطی کا جو سبق دیا پارٹی اسے آگے بڑھا رہی ہے اور موجودہ حکومت بھی عوامی فلاح و بہبود کی خاطر دن رات کوشاں ہے،آئندہ عام انتخابات میں اپنی مثالی عوام دوستی کے بلبوتے نواز لیگ کلین سویپ کرے گی انہوںنے کہا کہ نواز لیگ کی سیاست کامحورومرکز پاکستان اوراس کے عوام ہیں پاکستان پرآشوب دور سے گزرچکا اب خوشحالی و ترقی ملک و قوم کا مقد ر بنے گی، پاکستان میں قیام امن اورتعمیروترقی کی کنجی نواز لیگ کی قیادت کے پاس ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنو ںکی بڑی تعدادبھی موجودتھی میاں رفاقت علی نے کہاکہ نواز لیگ پاکستانی کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا کر جمہوری اقدار کے فروغ اور انسانی بنیادی حقوق کے تحفظ کی خاطر بھرپور آواز بلند کی۔

ای پیپر دی نیشن