شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ آنے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی ملک گیر کامیا بی حاصل کر کے وفاق سمیت تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی سا بق صد ر مملکت آ صف علی زردار ی کو چیئرمین بلا و ل بھٹوزردار ی جیسی دانش مند اور فہم وفراست سے بھر پور قیا د ت نے پیپلزپارٹی کو مقبولیت کے عر و ج پر پہنچا دیا ہے پارٹی قیادت نے ہمیشہ ملک کے غریب بے روز گا ر کسا ن طالب علموں اور محرو م طبقات کے حقوق کے تحفظ کیلئے کامیاب عملی جد و جہد کی ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ پی پی عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور اسکے کارکنان اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوام کو شعور دیا کہ وہ اپنے حقوق کی آواز بلند کریں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنی سیاست نہیں ر یا ست بچا نے کیلئے حکو مت کا ساتھ د یا۔ اور مشکل ترین فیصلوں میں وسیع ترقومی مفاد میں اپنا کر دار یقینی بنا یاپی ٹی آئی کی حکو مت نے اپنے چار سالہ اقتدار میں جو معا ہد ے اور پالیسیاں بنا ئی تھی و ہ ہر حوا لہ سے ملک اور جمہور یت دشمن تھیںموجودہ وفاقی حکو مت ورثے میں ملے ہو ئے مسائل اور بحرا نو ں کو حل کر نے میں یقینی طور پر کامیاب ہو گی۔
آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی:منیر قمر واہگہ
Aug 02, 2022