اغوا کی شکار خاتون وکیل کا پولیس پر عدم تعاون کا الزام

Aug 02, 2022 | 12:27

ویب ڈیسک

لاہور میں اغوا کی کوشش سے بچنے والی خاتون وکیل جن کی گاڑی واردات کے دوران چھین لی گئی تھی، نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے ان کی گاڑی کی بازیابی اور ملزمان کو گرفتار کرنے میں تعاون نہیں کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دو مسلح افراد نے وکیل کو اس وقت ’اغوا‘ کرنے کیا جب وہ ڈی ایچ اے کی ایک گلی میں کھڑی اپنی کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔

دن دیہاڑے مجرموں نے وکیل کو کچھ فاصلے پر پھینکنے کے بعد گاڑی بھگا دی جس کے ساتھ وہ ایک لیپ ٹاپ، نقدی اور گاڑی میں موجود دیگر قیمتی سامان بھی لے گئے۔

مزیدخبریں