ن لیگ آئین شکنی کی وجہ سے ناپسندیدہ جماعت بن چکی:افضال حیدر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاںافضال حیدر نے کہا ہے کہ(ن) لیگ میں کتنا سیاسی دم خم باقی ہے اس کا نظارہ قوم نے 17 جولائی اور پھر 26 جولائی کو کر لیاہے (ن) لیگ اپنی آئین شکنی کی وجہ سے اس وقت ناپسندیدہ ترین جماعت بن چکی ہے تحریک انصاف کے دورحکومت کے دوران انکی بھڑکیں تھی کہ ہم تجربہ کار ہیں انکے ساڑھے تین سالوں سے واضح ہوگیا ہے کہ یہ کتنے تجربہ کار ہیں ملک میںمہنگائی اور بیروزگاری کی جو لہر ہے اس نے انڈسٹری مالکان سے لیکر عام آدمی تک کی زندگیوںکومتاثر کرکے رکھ دیا ہے پٹرول کی قیمتوں میں کمی ’’اونٹ کے منہ میں زیرہ ‘‘ کے برابر ہے موجودہ حکومت کا ہر اقدام قوم سے مذاق کے علاوہ کچھ نہیں ہے وزیرخزانہ کا رونا دھونا بھی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ 14 جماعت پر مشتمل ’’بھان متی ‘‘کے کنبے نے پاکستان کا دنیا سے الگ تھلگ کردیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاںافضال حیدر نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کا کوئی ٹکٹ لینے والا نہیں ہوگا۔، انہو ں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا دور اب دوبارہ شروع ہوگا عمران خان کے ترقیاتی منشور پر عملدر آمد پنجاب کی تعمیر و ترقی کی ضمانت ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ ملک اور عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت (ن) لیگ کا کھیل ختم ہو گیا ہے، چودھری پرویز الٰہی کی سیاست خدمت اور ترقی کی سیاست ہے، اتحادی جماعت سے مل کر عوامی مشکلات کو کم کرنے کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے، الیکشن کے آتے آتے ن لیگ مزید سر پرائزز کی تیاری کرے انہوں نے کہاکہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے عدالتی فیصلہ نے واضح کردیا ہے کہ سازش، جھوٹ، چالاکی کی عمر زیادہ نہیں ہوتی؎۔

ای پیپر دی نیشن