عمران خان کی کرپشن کہانیاں آہستہ آہستہ کھل رہی ہیں: اسد اللہ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنماء رانا اسد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی کرپشن کہانیاں اب آہستہ آہستہ کھل رہی ہیں، لوگوں پر کرپشن اور اقربا پروری کے الزامات لگانے والا جھوٹا دیانتدار اب بے نقاب ہو چکا ہے، صرف ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیوں کا آغاز کر دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،رانا اسد اللہ خان نے کہا کہ گوگی بشریٰ گینگ کی وارداتوں کے ذریعے اربوں روپے ہڑپ کئے گئے ہیں اور اس حرام کی کمائی سے پنجاب کے ضمنی انتخابات کو خریدا گیا ہے، اس کرپشن کی بنیاد پر پنجاب کو ایک حقیقی عوامی نمائندہ حکومت سے محروم کر کے تباہی کی راہ پر ڈال دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نیا پاکستان کا نعرہ ایک خوفناک اور ملک دشمن ایجنڈے کا دیباچہ ہے جس پر آگے چل کر نہ صرف یہ ٹولہ ملکی آئین کو معطل کرنے بلکہ خدا نخواستہ ایٹمی پروگرام کو سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا ارادہ رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اس ملک دشمن سازش کے خاتمے کے لئے تمام محب وطن سیاسی جماعتوں کا اتحاد تب تک قائم رہے گا جب تک کہ اس فتنہ کو ملک بدر نہیں کر دیا جاتا جس فتنے کا نام عمران خان ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ فوری سنا دے تا کہ اسرائیل اور بھارت سے امداد لینے والی ملک دشمن جماعت قوم کے سامنے بے نقاب ہو جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...