بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کرین گر گئی، 17 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں کرین گر گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرین گرنے کا واقعہ سہارن پور میں پُل کی تعمیر کے مقام پر پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق کرین تعمیراتی کام کرنے والے ورکرز پر گری جس کے باعث تمام افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے متاثرہ خاندانوں کے لیے 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے.

ای پیپر دی نیشن