لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی مرکزی قیادت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام دشمن حکومت نے مہنگائی کا ایک اور وار کر کے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کے آفٹر شاکس عوام کو لگنا شروع ہوچکے ہیں۔حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچادیا، موجودہ حکومت کے دور میں بجلی، گیس، آٹا اور چینی سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اندھادھند اضافے نے غریب عوام کو جیتے جی مار دیا ہے۔جنرل سیکرٹری محمد اعظم چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا بوجھ ہر بار عوام پر نہیں ڈالا جاتا، موجودہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کا سونامی عوام کیلئے ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔
آئی ایم ایف معاہدے کے آفٹر شاکس عوام کو لگنا شروع ہوچکے: مسعود سندھو
Aug 02, 2023