‘‘میراوطن سنوارو ‘‘کے عنوان پر 7اگست کو جلسہ ہوگا؛عظمی عمران

Aug 02, 2023

 لاہور (لیڈی رپورٹر) یوم آزادی کے حوالے سے حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہورکے زیراہتمام سات اگست کو  ‘‘میراوطن سنوارو ‘‘کے عنوان سے جلسہ منعقد ہوگا۔ لاہور کی صدر عظمیٰ عمران نے بتایا کہ جلسے کی صدارت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے اورمہمان خصوصی سیکرٹری جنرل پاکستان دردانہ صدیقی ہوںگی۔ عظمیٰ عمران نے کہا کہ جلسہ کامقصد ملک پاکستان میں ایماندار باکردار اور پر عزم لیڈر شپ جو اس وطن کو سنوار دے کے لیے عوام الناس میں شعور اجاگر کرناہے ۔

مزیدخبریں