رضائے الٰہی صرف اطاعت مصطفٰی میں ہے: میاں جمیل

Aug 02, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے کہا کہ رضائے الٰہی صرف اطاعت مصطفٰی میں ہے،امت جب تک قرآن وحدیث سے رہنمائی حاصل کرتی رہی تب تک عقائد اورایمان مضبوط رہے ،دینی معاملات بھی خالص رہے،عبادات اوربندگی میں استحکام رہا۔میاں محمدجمیل نے کہاکہ قرآن وحدیث سے رہنمائی حاصل کی جائے تواختلاف پیدانہیں ہوتے۔انہوں نے کہاکہ امت نے جب بھی قرآن وحدیث سے روگردانی کی دینی اوردنیاوی معاملات میں بگاڑ پیداہوتا گیا۔میاں محمدجمیل نے کہاکہ آج بھی ضرورت ہے کہ قرآن وحدیث کا فہم عام کیاجائے ،اطاعت رسول کریم کولازم پکڑا جائے،دنیاوآخرت کی کامیابی اسی میں ہے۔

مزیدخبریں